ملک میں جو مرضی کرلیں یہ پی ٹی آئی کی بھول ہے، طلال
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے کہ یہ ملک میں جو مرضی کرسکتے ہیں۔انہیں ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بڑا افسوس ہوا شعیب شاہین یلغار اور قانون توڑنے کا جواز پیش کررہے ہیں۔ انکے مطابق کیونکہ پاکستان ٹھیک نہیں چل رہا انکی مرضی کی اسمبلی اور حکومت نہیں یہ جو مرضی کرسکتے ہیں تو یہ کسی بھول میں ہیں۔ان کا وزیراعلی ایسی تقریر کرتا ہے جیسے لشکر لیکر فتح کرنے آرہا ہے۔کیا پنجاب میں احتجاج کیلئے انکے پاس پنجابی نہیں پنڈی میں لوگ نہیں؟جن کی تاریخ9 مئی،126 دن کا دھرنا ہو انہیں اجازت دیتے ہوئے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے۔یہ احتجاج اس بات پر کررہے ہیں کہ سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا۔ایسی اجازت نہیں دے سکتے کہ دوبارہ 9 مئی ہو۔انکے جو کالے کرتوت ہیں تو انہیں کوئی چیف جسٹس ثاقب نثار اور گڈ ٹو سی یو جیسا چاہیے۔ ان کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے۔
طلال چودھری