اقوام عالم  اسرائیلی مظالم  کے خلا ف ایکشن لے، عمر ایوب 

   اقوام عالم  اسرائیلی مظالم  کے خلا ف ایکشن لے، عمر ایوب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ  حسن نصر اللہ کی شہادت کے واقعہ کی مذمت  کرتے ہوئے  کہا کہ مزاحمتی تنظیم کے شہید رہنما اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگئے۔  لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے   عمر ایوب نے کہا کہ حسن نصراللہ دشمن کے سامنے غزہ کے عوام کی مضبوط ترین ڈھال تھے، وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ اسرائیلی مظالم، بربریت اور دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم ایکشن لے، سلامتی کونسل اسرائیلی دہشت گردی رکوانے کیلیے مداخلت کرے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے آزادی اور خود مختاری کے خلاف ہیں، حملہ مشرق وسطی کو خطرناک جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔

عمر ایوب