راولپنڈی ریجنل انڈر19- کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کیلئے کھلاڑی کل رپورٹ کریں گے

راولپنڈی ریجنل انڈر19- کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کیلئے کھلاڑی کل رپورٹ کریں گے

  

راولپنڈی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام راولپنڈی ریجنل انڈر19- کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز 3 ستمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جس میں شرکت کےلئے کھلاڑی کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رپورٹ کریں گے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ساجد شاہ نے بتایا کہ صیبح اظہر ہیڈکوچ، جاوید حیات اسسٹنٹ کوچ، شاہد جاوید فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ تربیت میں راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال ، میانوالی اور آزادجموں و کشمیر کے 23 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -