قومی ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں بہتر کارگردگی پیش کرے گی،بشریٰ اعتزاز

قومی ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں بہتر کارگردگی پیش کرے گی،بشریٰ اعتزاز

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ وےمن ونگ کی چیئرپرسن بشری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ قومی ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں بہتر کارگردگی پیش کرے گی۔ چیئرمین ویمن ونگ بشریٰ اعتزاز احسن نے بیرون ملک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مشکل حالات میں بہتر کارگردگی دکھانے کی کو شش کی مگر کامیابی نہیں ملی۔ ٹیم کی شکست پر قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی ممالک کی پچز پر کھیلنا مشکل ہوتا ہے پھر بھی قومی کرکٹرز نے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -