پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

  

ڈبلن(نیٹ نیوز) پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ہونے والا تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان نے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹ سے شکست دی۔بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 96 رنز بناسکی۔سلمیٰ خاتون نے 23اور لتا موندل نے 22 رنز سکورکیے۔پاکستانی کپتان ثنا میر نے 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ اسماویہ اقبال نے 19اور ندا ڈار نے 15 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ہدف چار اوورز قبل 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ندا ڈار نے 28 ، بسمہ معروف نے 22 گیندوں پر 23 ناٹ آٹ اور قنیطہ جلیل نے 17 رنز سکورکیے۔ قبل ازیں دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ آئرلینڈ نے 6 وکٹ پر 81 رنز بنائے۔ جو ائس نے 29 رنز بنائے۔ثنا میر نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔سعدیہ یوسف، ندا ڈار اور بسمہ معروف کو ایک ایک وکٹ ملی۔ پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے 46 اور ثنا میر نے 33 ناٹ آٹ رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -