محمدآصف کی میچ میں شرکت، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردیں

محمدآصف کی میچ میں شرکت، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردیں

  

دبئی (نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سزایافتہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمدآصف کی میچ میں شرکت کی تحقیقات شروع کردیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس بات کی تحقیقات کررہا ہے کہ سزایافتہ ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے لندن میں جس میچ میں حصہ لیاتھا وہ انگلش کرکٹ بورڈ کا منظور شدہ کلب میچ تھا یا نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال محمد عامر نے بھی ای سی بی کے منظور شدہ ٹورنامنٹ کے میچ میں حصہ لیا تھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے محمد آصف کو وارننگ دی تھی۔ محمد آصف کے بارے میں آئی سی سی کاکہنا ہے کہ وہ دنیا کے کسی ملک کے منظورشدہ ٹورنامنٹ یا اس کے میچ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ آئی سی سی نے سپاٹ فکسنگ کیس میں الزام ثابت ہونے پر محمد آصف پر 2015 تک پابندی لگا رکھی ہے۔گزشتہ دنوں محمد آصف نے لندن میں ہونے والے سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، اوسٹر کرکٹ کلب میں ہونے والے ان مقابلوں میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں ساکا اور مارشیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔میچ میں وائٹ بال اور کلرکٹ کے ساتھ ساتھ بلیک سائٹ سکرین کا بھی استعمال کیا گیا۔ دس دس اوورز کے اس فائنل میں ساکا نے مارشیس کو تین رن سے شکست دیدی۔ محمد آصف 3 وکٹوں کیساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -