قیادت کا جھگڑا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی عروج پر پہنچ گئی

قیادت کا جھگڑا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی عروج پر پہنچ گئی

  

اسلام آباد(آئی این پی) قیادت کے جھگڑے کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروہ بندی عروج پر پہنچ گئی‘ شاہد آفریدی ‘ مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان سرد جنگ میں تیزی آنے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے لگی۔ قومی ٹیم کے اندرونی ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے محمدحفیظ کوئی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت دینے کے بعد پاکستانی ٹیم میں قیادت کی جنگ کے جھگڑے کے باعث گرو ہ بندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ شاہد آفریدی ‘ مصباح الحق اور محمد حفیظ کے گروپ ٹیم میں سیاست کو تقویت دے رہے ہیں جبکہ اکمل برادران بھی دوبارہ پرانی ڈگر پر چل نکلے ہیں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاہد آفریدی نے از خود ٹیم کی فےلڈنگ سیٹ کرنا شروع کر دی جس پر رمیز راجہ سمیت دیگر مبصرین نے کہا کہ شاہد آفریدی نے عملاً ٹیم کی قیادت سنبھال لی ہے جس کے بعد مصباح الحق نے شاہد آفریدی جیسے بہترین فیلڈر کو باونڈری لائن پربھجوا دیا۔ شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت نہ ملنے سے پہلے ہی دلبرداشتہ ہیں لیکن گزشتہ میچ میں مبصاح الحق کے ناروا روئیے کے باعث دوسرے میچ سے قبل جان بوجھ کر ڈائیو لگانے کے بہانے زخمی ہوئے اور میچ میں عدم شرکت کی جو ٹیم میں گروپ بندی کی تازہ مثال ہے۔ پہلے وہ ڈے میں 8 بلے بازوں کی شرکت کے باوجود198 رنز بھی ٹیم اختلافات کا نتیجہ ہے شاہد آفریدی اور کامران اکمل اپنے بیٹنگ سے بھی ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق انہیں جان بوجھ کر تاخیر سے بھیج رہے ہیں تاکہ انہیں کارکردگی دکھانے کا موقع ہی نہ مل سکے۔ اس دوران محمد حفیظ بیٹنگ کی بجائے تمام تر توجہ باﺅلنگ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ مصباح الحق کی چھٹی بھی ہو جائے اور ان پر تنقید بھی نہ ہو۔ ٹیم میں گروپ بندی کرانے میں آل راﺅنڈ شعیب ملک کا معنی خیز کردار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -