یوایس اوپن، وینس ولیمز دوسرے راﺅنڈ میں ہار کر باہر

یوایس اوپن، وینس ولیمز دوسرے راﺅنڈ میں ہار کر باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ، امریکہ کے جیمز بلیک ، امریکہ کے ثام قیوری ، سپین کے نیکولس الماگرو، سپین کے فرنینڈوورڈاسکو ، امریکہ کے میر ڈی فیش ، سپین کے فیلسیانولوپیز اور فرانس کے جائلز سمن یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے فیفتھ سیڈ جوویلفر ائیڈتسونگا دوسرے راﺅنڈ میں ہار کے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ویمن سنگلز میں سرینا ولیمز ، سربیا کی جیلینا جانکووچ ، سربیا کی اینا آئیوا نوچ ، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا اور اٹلی کی سارہ ایرانی تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی سابق عالمی چیمپئن وینس ولیمز دوسرے راﺅنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے سنگلز ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میگا ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ماریا جوز مارٹینز سانچز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2اور 6-4سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں جیلینا جانکو وچ ، اینا آئیوانوچ، اگینسکا راڈوانسکا ، سارہ ایرانی ، روبرٹا وینسی اور جئی ژنگ نے کامیابی حاصل کی ۔