بی سی سی آئی نے پاک بھارت میچ موہالی میں کرانے پر غور شروع کردیا

بی سی سی آئی نے پاک بھارت میچ موہالی میں کرانے پر غور شروع کردیا

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے درخواست کی ہے کہ اس سال پاکستان ٹیم کے دورئہ بھارت میں موہالی کے پنجاب سٹیڈیم کو بھی میزبانی دی جائے۔ بی سی سی آئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ موہالی میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی بورڈ نے 26دسمبر سے شروع ہونے والے دورئہ بھارت کے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی کول کتہ، بنگلور، نئی دہلی اور چنئی میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورے کے ابتدائی شیڈول کو پی سی بی نے منظور کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دورے کے میچ لاہورسے قریب واقع موہالی میں کرانے کی درخواست اس لیے کی گئی ہے تاکہ پاکستان کے شائقین کو میچ دیکھنے بھارت جانے کا موقع مل سکے۔ماضی میں اس گرانڈ پر ہونے والے میچوں میں اکثر پاکستانی تماشائی واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت جاتے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -