پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نیشنل گیمز کرانے کی مجاز نہیں ، ڈی جی سپورٹس بورڈ

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نیشنل گیمز کرانے کی مجاز نہیں ، ڈی جی سپورٹس بورڈ

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان نیشنل گیمز کے انعقاد کے معاملے پر ٹھن گئی پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نیشنل گیمز کرانے کی مجاز نہیں ،گرانٹ دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی امیر حمزہ نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھا ہے خط میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپورٹس پالیسی کے حوالے سے ایک فیصلہ دیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ءکے تحت پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نیشنل گیمز کرانے کی مجاز نہیں کیونکہ سپورٹس پالیسی میں واضح شق ہے کہ کسی بھی فیڈریشن کا کوئی بھی عہدیدار دو سے زائد بار اپنی معیاد پوری کرنے کے بعد عہدہ نہیں سنبھال سکتا جس کے بعد وہ کام نہیں کرسکتے لہذا سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ءپر عمل کروایا جائے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -