آئی سی سی کی جانب سے نام ایوارڈ فہرست سے نکالنے پر مایوسی ہوئی،سعید اجمل

آئی سی سی کی جانب سے نام ایوارڈ فہرست سے نکالنے پر مایوسی ہوئی،سعید اجمل

  

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے میرا نام ایوارڈ فہرست سے نکالنے پر مایوسی ہوئی، عالمی تنظیم کے معیار کا کسی کو کوئی علم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہاکہ مجھے ابتدائی طور پر اپنا نام تین کیٹیگریز میں شامل ہونے پر خوشی ہوئی لیکن عالمی درجہ بندی میں نمبر تین باﺅلر ہونے کے باوجود ایوارڈ فہرست سے نام کے اخراج پر مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیم کا ایوارڈ کیلئے کیا معیار ہے اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تاہم ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے پر خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی کارکردگی عمدہ نہیں تھی تاہم سپنرز نے میچ کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوشش کی، اگر بلے باز 30 سے 40 رنز مزید بنا لیتے تو نتائج مختلف ہوتے۔ سعید اجمل نے کہاکہ میری تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹونٹی پر مرکوز ہے جس میں ٹیم کو فتح دلوانا چاہتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -