انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کوچ کو فارغ کرنے کا فےصلہ

انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کوچ کو فارغ کرنے کا فےصلہ

  

 اسلام آباد(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ میںپاکستانی ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد کوچ صبیح اظہرکو فارغ کرنے کا فےصلہ کر لےا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران نے کوچ صبیح اظہر کو تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ کو اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران کوچ صبیح اظہر اور کپتان بابر اعظم کے درمیان اختلافات ہی دراصل شکست کی بڑی وجہ بنے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ذکا اشرف صبیح اظہر سے ملاقات کے بعد اور ٹیم منیجر کی آنے والی رپورٹ کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کرینگے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے معاملے میں کوچ صبیح اظہر کی پوزیشن بہت کمزور ہو چکی ہے اور ان کیلئے اب کوچ برقرار رہنا مشکل دکھائی ہے، کوچ صبیح اظہر ویسے ہی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر روزانہ تصاویر اپلوڈ کر کے لوگوں کی تنقید کی زد میں آئے ہیں کہ اتنے اہم ٹورنامنٹ کے دوران کوچ کی توجہ بجائے مقابلے اور کھلاڑیوں پر ہونے کے فیس بک پر تھی، جہاں وہ بلاناغہ تصاویر اپلوڈ کرتے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -