کوئی ”ماما” نہیں... امریکی و اتحادی فورسز کے بغیر اپنے طریقے سے وزیرستان میں آپریشن کریں گے: کیانی

کوئی ”ماما” نہیں... امریکی و اتحادی فورسز کے بغیر اپنے طریقے سے وزیرستان میں ...
کوئی ”ماما” نہیں... امریکی و اتحادی فورسز کے بغیر اپنے طریقے سے وزیرستان میں آپریشن کریں گے: کیانی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قبائلی علاقوں میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کا آپشن مسترد کرتے ہوئے پاکستانی فوجی آپریشن کا عندیہ دے دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اپنے طریقے سے کریں گے، غیر ملکی افواج کے ساتھ مشترکہ آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفروضوں پر مبنی غیر ملکی میڈیا کی خبروں پر یقین نہیں کرتے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رہے گا۔

مزید :

اسلام آباد -