جھنگ میں علم کا چراغ بجھنے سے بچا لو

جھنگ میں علم کا چراغ بجھنے سے بچا لو

  

جھنگ(نمائندہ خصوصی ): گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ جیسے پرانے و تاریخ ساز اور جھنگ کی ہزاروں طالبات کےلئے موجود اکلوتے تعلیمی ادارے میں زنانہ اساتذہ کی خالی آسامیوں وٹیچنگ سٹاف کی کمی سے تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے لگی ہیں جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی 5آسامیوں سمیت کئی دیگر آسامیاں طویل عرصہ سے خالی ہونے سے طالبات سخت پریشانی کا شکار ہیں نیز پیرنٹس ایسوسی ایشن نے سالہاسال سے خالی آسامیاں دیگر اہم مضامین میں کنورٹ کرکے خواتین اساتذہ کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے میڈیاسے بات چیت کے دوران بتایاکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ کی ہزاروں طالبات کیلئے مذکورہ اکلوتا ڈگری کالج انتہائی پرانا و تاریخ ساز ادارہ ہے جس میں طالبات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے اس ادارہ میں ٹیچنگ سٹاف کی تعداد بڑھانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم ، مشیر تعلیم ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جھنگ سے بھی اس ضمن میں فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

جھنگ -