اوباما روزگار کا دشمن ہے:مٹ رومنی

اوباما روزگار کا دشمن ہے:مٹ رومنی
اوباما روزگار کا دشمن ہے:مٹ رومنی

  

نیو یارک (آن لائن) ریپبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ وہ صدر باراک اوباما کی پالیسیوں کے مخالف ہیں کیونکہ ان کی پالیسیوں سے ملک میں روز گار کم اور ملازمتیں ختم ہوئی ہیں ۔اس لئے عوام امریکی معیشت کی تعمیر نو اور ملازمتوں کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان کی مدد کریں تاکہ صدر اوباما کی پیدا کردہ مایوس کن صورت حال پر قابو پایا جا سکے۔ریپبلکن کانگریس کی جانب سے باقاعدہ طور پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے بعد اپنے خطاب میں مٹ رومنی نے کہا کہ وہ ’امریکی وعدے کا احیا‘ کریں گے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں وعدہ کیا کہ صدر بننے پر وہ امریکہ میں 12 ملین نئی ملازمتیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے ڈیموکریٹ صدر باراک اوباما کی سن 2008ءکی انتخابی مہم کے وعدوں اور گزشتہ چار سالوں کی صورتحال کا ناقدانہ جائزہ بھی پیش کیا۔ امریکہ دنیا کو لیڈ کرنے سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

مزید :

بین الاقوامی -