پنجاب میں قبرستانوں کی ضرورت پڑھ گئی :شہباز شریف

پنجاب میں قبرستانوں کی ضرورت پڑھ گئی :شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث نئے قبرستانوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے جبکہ موجودہ قبرستانوں کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے- اس اہم مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘پنجاب حکومت نے موجودہ قبرستانوں میں درکار ضروری سہولتوں کی فراہمی اور نئے قبرستانوں کی تعمیر کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے گنجان آباد شہروں میں نئے قبرستان بنائے جائیں گے‘نئے قبرستان تیار کرتے ہوئے اس بات کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا جائے کہ وہاں میت دفنانے کیلئے آنے والوں کو کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گزشتہ روز یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں صوبے میں قبرستانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -