عازمین حج کے ویزے بغیر بار کوڈ لگوانے پر تمام آرگنائزرز متفق

عازمین حج کے ویزے بغیر بار کوڈ لگوانے پر تمام آرگنائزرز متفق

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سینئر حج آرگنائزر کی 20 ستمبر سے 30ستمبر کو روانہ ہونے والے عازمین کے ویزے بغیر بار کوڈ کے لگوانے پر تمام آرگنائزر متفق ، حج آرگنائزرز کو کروڑوں روپے کے نقصان اور ہزاروں عازمین کو خواری سے بچانے کا واحد طریقہ فی الفور بار کوڈ کا انتظار کئے بغیر سعودی قونصلیٹ سے ویزہ لگوانے میں ہی ہے کیونکہ ملٹی پل ویزے کا مسئلہ تاحال پیش رفت نہیں ہوسکی پہلی فلائٹوں کے حاجیوں سمیت حج آرگنائزر کی نیندیں حرام ہوگئیں عازمین حج نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے حج آرگنائزر کے فوری ملٹی پل ویزے لگوانے کی درخواست کی ہے کیونکہ سعودیہ میں جمرات، جمعہ کو چھٹی ہونے کی وجہ سے فارن آفس سے لسٹ آن لائن نہیں ہوسکی ہفتہ، اتوار کو پاکستان میں چھٹی ہے حج آرگنائزر کا 6 ستمبر سے پہلے ملٹی پل ویزہ ملنے کی صورت میں ناممکن ہوگیا ہے اور 8 دن میں سعودیہ میں تمام اگریمنٹ مکمل کرنے کے بعد بار کوڈ کے ساتھ واپس آکر سعودی قونصلیٹ سے ویزے لگوانا ناممکن ہوگیا ہے اس لئے وزارت مذہبی امور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور فی الفور ملٹی پل ویزے لگوانے اور حج آرگنائزر کو سعودیہ روانہ کرنے کا انتظام کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -