ڈینگی کا خوف، پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے ائیر کولرز زبردستی اٹھا لئے گئے
لاہور (میاں رﺅف سے) ڈینگی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں حوالاتیوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے اجازت نامہ کے بعد رکھے گئے ائر کولر زبردستی اٹھا لئے گئے، جسکے بعد قیدیوں اور حوالاتیوں کا جیل انتظامیہ سے گرمی سردی بھی ہوئی، بعض کے ساتھ جیل انتظامیہ نے سخت ہاتھ کا استعمال کر کے ائیر کولر زبردستی اٹھا کر بحق سرکار ضبط کر لئے، باوثوق ذرائع کے مطابق شہر میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی کے خوف کے بادل چھانے پر اسکو نمٹنے کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے۔جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈینگی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر محکمہ جیل کے سینئر آفیسر نے مبینہ حکم پر جیلوں میں ایسے قیدی و حوالاتیوں جنہوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بعد شدید گرمی سے بچنے کیلئے ائیر کولر لگا رکھے تھے، گزشتہ روز جیل انتظامیہ نے بغیر کوئی نوٹس دئیے آپریشن شروع کر دیا اور قیدیوں حوالاتیوں کے پاس موجود ائیر کولر اٹھانے شروع کر دئیے، کئی قیدیوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ یا عدالت کے جازت نامے بھی دیکھائے اور یہ بھی درخواست کی کہ ہم صاف پانی وغیرہ کے حوالے سے بھی خیال رکھتے ہیں۔ ائیر کولر اٹھانے کی بجائے آپ لوگ سپرے کروائیں لیکن جیل انتظامیہ نے ایک نہ سنی اور شدید گرمی حبس کے باوجود ائیر کولر اٹھائے گئے بعض قیدیوں نے مزاحمت کی تو جیل انتظامیہ نے گرمی سردی کر کے کولر اٹھائے جبکہ بعد ہزاروں قیدیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ میں جیلوں کے اندر جو حال ہوتا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے ائیر کولر واپس کروائیں اور جیلوں میں ڈینگی کے خلاف جائیں۔