ٹاﺅن شپ، خفیہ اطلاع پر چھاپہ، دہشت گرد گرفتار، حساس دستاویزات برآمد

ٹاﺅن شپ، خفیہ اطلاع پر چھاپہ، دہشت گرد گرفتار، حساس دستاویزات برآمد

  

لاہور (نامہ نگار) ٹاﺅن شپ پولیس نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے حساس دستاویز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ٹاﺅن شپ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ احساس اداروں کی معاونت سے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان اکبر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے حساس دستاویز سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی کے مطابق پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی دیگر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -