لندن، میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پاکستانی طلبہ و طالبات سے رابطہ ہے، ہائی کمیشن

لندن، میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پاکستانی طلبہ و طالبات سے رابطہ ہے، ہائی ...

  

لاہور (پ ر) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن لندن کی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی طرف سے غیر ملکی طلبہ و طالبات کے حوالے سے نئی قانون سازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلبہ و طالبات سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ انہیں کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں برطانوی حکام سے رابطہ ہے تاکہ پاکستانی طلبہ و طالبات کے سٹیٹس کے حوالے سے انہیں پوری سپورٹ فراہم کی جا سکے۔ مزید کہا گیا ہے کہ نئے قوانین کے صرف پاکستانی طلبہ و طالبات ہدف نہیں ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی معاونت حاصل کرنے کے لئے ہائی کمیشن کے ایجوکیشن ڈویژن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -