چودھری نثار پیسے لینے والے کسی ایک صحافی کا نام بتائیں، پی یو جے

چودھری نثار پیسے لینے والے کسی ایک صحافی کا نام بتائیں، پی یو جے

  

کراچی/لاہور(آن لائن )پی یو جے پنجاب کے صدر رانا عظیم اور صوبہ سندھ کے صدر سی ایم جمالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چودھری نثار اور انکی جماعت آج میڈیا کی وجہ سے زندہ ہے اور اگر میڈیا انکا ساتھ نہ دیتا تو آج انکا نام جاننے والا کوئی نہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار پوری صحافی برادری پر بہتان تراشی کی بجائے کسی ایک صحافی کا نام لیں جس نے رقم حاحل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئینے میں ہمیشہ اپنی ہی شکل نظر آتی ہے اس لیے چودھری نثارکو دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے خود کو آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہئے۔پنجاب اور سندھ کے یونین آف جرنلسٹ کے صدر نے مزید کہاک ہ چودھری نثار جس صحافی پر بھی الزام لگانا چاہتے ہیں ضرور لگائیں لیکن ساتھ ثبوت ضرور پیش کریں ورگرنہ صحافی برادری یہی سمجھے گی کہ وہ جان بوجھ پر پوری صحافی برداری کو بدنام کرنےکی مخدوم سازش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار یا تو عوام کے سامنے ثبوت لائیں یا پھر اپنے ایسے لغوبیانات پر معافی مانگیں ورگرنہ صحافی برادری جلد اپنا اجلاس بلاکر ان کے متعلق اپنا لائحہ عمل تیار کریگی۔

مزید :

صفحہ آخر -