پی آئی اے حج آپریشن ک آغاز 19ستمبر سے کریگی،تمام انتظامات مکمل کرلیے :ڈاکٹر مقدم خان

پی آئی اے حج آپریشن ک آغاز 19ستمبر سے کریگی،تمام انتظامات مکمل کرلیے :ڈاکٹر ...

  

لاہور (انٹرویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر: نصراللہ ملک) حج آپریشن2012ءکا آغاز 19 ستمبر سے فیصلہ ہوگیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سے پی آئی اے عازمین کو حجاز مقدس لے جانے کی سعادت حاصل کرے گا۔ 19 ستمبر کراچی، اسلام آباد سے پہلی حج فلائٹ روانہ ہوگی۔ 20 ستمبر سے لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی، اسلام آباد سے حج آپریشن کا آغاز ہوگا۔ لاہور سے پرائیویٹ سکیم کے لئے 24 فلائٹس چلیں گی۔ پرائیویٹ سکیم کے حاجی20 سے 25 ستمبر تک اور اسی طرح آخری فلائٹوں میں جاسکیں گے۔ سیالکوٹ سے حج آپریشن کا آغاز یکم اکتوبر جبکہ فیصل آباد سے 5 اکتوبر کو ہوگا۔ پی آئی اے نے حج آپریشن کو مثالی بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ منیجر حج پی آئی اے ڈاکٹر مقدم خان کا روزنامہ ”پاکستان“ کو خصوصی انٹرویو مقدم خان نے کہا فلائٹ شیڈول لیٹ ہونے کی وجہ پی آئی اے نہیں ہے۔ ہم نے تو عرصہ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ ہمارے ایم ڈی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈسٹرکٹ منیجرز اپنی شہری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے حاجیوں کی خدمت اور رہنمائی کے لئے پُرعزم ہیں۔ سعودی کمپنی گاگا کی طرف سے منظوری گزشتہ روز ہوئی ہے۔ اور فوری ہمارے ذمہ داران نے وزارت مذہبی امور کی مشاورت سے فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہم نے حج آرگنائزر کی سہولت کے لئے ان کی مشاورت سے ان کی سہولت کے مطابق فلائٹ شیڈول مرتب کیا ہے۔ لاہور سے پہلے چار دنوں میں ساڑھے چار ہزار آخری چار دنوں میں ساڑھے سات ہزار پرائیویٹ سکیم کے حاجی پی آئی اے کے ذریعے جائیں گے۔ 19 ستمبر کو دو فلائٹس جبکہ 20 سے روزانہ 8 فلائٹس چلیں گی۔ ان میں ردوبدل ہوتا رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -