پاسپورٹ اور ٹکٹ دو دن پہلے عازمین کو کیمپوں سے ملیں گے زم زم کا انتظام حاجیوں کو خود کرنا ہوگا، ڈاکٹرمقدم

پاسپورٹ اور ٹکٹ دو دن پہلے عازمین کو کیمپوں سے ملیں گے زم زم کا انتظام حاجیوں ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)عازمین حج کو ویزے لگے پاسپورٹ اور ٹکٹ دو دن پہلے حاجی کیمپوں سے ہی ملیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذمہ دار اور حاجی کیمپوں کے ذمہ داران عازمین کو ٹکٹ پاسپورٹ فراہم کریں گے۔ پی آئی اے معاونت کرے گی۔ زم زم کا انتظام حاجی خود کرے گا۔ 10 کلو کا کین لانے کی اجازت ہوگی۔ وزن نہیں ہوگا۔ منیجر حج نے بتایا، حاجی خود زم زم بھرے، اس کو تسلی ہوتی ہے اس لئے حاجی کی تسلی ضروری ہے حاجی اپنی مرضی سے زم زم لائے گا۔حج نے 2012ءپی آئی اے کے تمام جہاز اکانومی ہوں گے۔ حج کے موقع پر فسٹ کلاس اور بزنس کلاس کی سہولت ختم کر دی گئی، تمام حاجیوں کو برابری کی سطح پر ٹریٹ کیا جائے گا۔ سب حاجی برابر ہوں گے۔ پی آئی اے کے لئے سب قابل احترام ہےں۔

مزید :

صفحہ آخر -