عازمین حج کی بورڈنگ ایئرپورٹس پر ہوگی پی آئی اے کوئی تحفہ نہیں دے گا

عازمین حج کی بورڈنگ ایئرپورٹس پر ہوگی پی آئی اے کوئی تحفہ نہیں دے گا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2012ءعازمین حج کی بورڈنگ حاجی کیمپوں کی بجائے ایئر پورٹس پر ہوگی۔ ڈاکٹر مقدم خان نے روزنامہ ”پاکستان“ کو بتایا۔ حاجی 30 کلو سامان بُک کروا سکے گا۔ 7 کلو سامان ہینڈ کیری کر سکے گا۔ 10 کلو آب زم زم وزن کے بغیر لا سکے گا۔ایئر پورٹس پر حاجیوں کو خوبصورت انداز میں ویلکم کریں گے، چائے پلائیں گے۔ AC میں بٹھائیں گے، احرام پہننے سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ جبکہ حج 2012ءپی آئی اے عازمین حج کو کوئی تحفہ نہیں دے گا۔ احرام، بیگ وغیرہ حاجیوں کو خود انتظام کرنا ہوگا۔ پرائیویٹ سکیم کے عازمین کے ذمہ دار حج آرگنائزر جبکہ سرکاری عازمین کے ذمہ دار وزات مذہبی امور ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -