چودھری نثار صحافیوں پر پیسے لینے کے الزامات لگانا بند کریں، شرجیل میمن

چودھری نثار صحافیوں پر پیسے لینے کے الزامات لگانا بند کریں، شرجیل میمن

  

کراچی (آن لائن)سندھ کے وزیرِ اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چودھری نثار صحافیوں پر پیسے لینے کے الزامات لگانا بند کریں اور اپنی کرپشن کی فکر کریں جس کے چرچے پورے پاکستان میںہو رہے ہیں۔ پنجاب بھرمیںپٹواریوں ،محکمہ مال اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں سے رشوت لے کر ان کی من پسند جگہ پر پوسٹنگ چودھری نثار کا روز کا معمول ہے جس پر انہیں کبھی شرمندگی نہیں ہوئی البتہ بے بنیاد الزام لگا کروہ عوام کی توجہ اپنے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام ان کی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے انہوں نے کہاکہ چودھری نثار کی طرف سے آزاد میڈیا پر وار کر کے دبانے کی کوشش در اصل جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ چودھری نثار کی امریکی شہریت کا راز فاش اسی آزاد میڈیا نے کیا تھا جس کاوہ آج بدلہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کیمرے کے سامنے بیٹھ کر منہ سے جھاگ اڑانے سے ہیرو نہیں بن سکتے ان کی اوقات رائیونڈ محل کے دربان کی ہے اور وہ جس کے خلاف جتنا مرضی برس لیں ردبان ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار جیسے لوگ نا صرف اپنے قائدین کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں بلکہ مشکل وقت میں اپنے قائدین کا ساتھ چھوڑ کر بیرونِ ملک بھاگنے میں ثانی نہیں رکھتے۔

مزید :

صفحہ آخر -