پیپلزپارٹی اور ن لیگ سرائیکی عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، مذہبی جماعتیں

پیپلزپارٹی اور ن لیگ سرائیکی عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، مذہبی جماعتیں

  

ؒٓؒٓٓلاہور(ناظم ملک( مذہبی جماعتوںنے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قےام کی حماےت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی اور مسلم لےگ ن دونوں جنوبی پنجاب صوبہ کے اےشو پر اےک دوسرے کو نےچا دےکھانے اور اپنی سےاست چمکانے کے سوا کچھ نہی کر رہے،دونوں جماعتےںمعصوم سرائےکی عوام کے جذبات سے کھےل رہے ہےں۔حکومت اصل اےشوز سے قوم کی نظرےں ہٹانے کےلئے سرائےکی صوبے کا ڈرامہ پھر رچا رہی ہے ۔جماعت اسلامی کے امےر سےد منور حسن نے اس حوالے سے کہا کہ کوئی بھی سرائےکی صوبے کے مخالف نہی ہے لےکن اس وقت ضرورت ملکی خود مختاری و قومی ےکجہتی کی ہے لےکن صدر ووزےراعظم معصوم سرائےکی عوام کے جذبات سے کھےل رہے ہےں،پہلے ملک و بچا لےں پھر اس کے ٹکڑے بھی کے لےں کسی کو اعتراض نہی ہوگا۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بات کی ہے۔بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بحال ہونا چاہئے یہ وہاں کے عوام کاآئینی اور قانونی حق ہے ،جے ےوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ پےپلز پارٹی اور مسلم لےگ ن دونوں جنوبی پنجاب صوبہ کے اےشو پر اےک دوسرے کو نےچا دےکھانے اور اپنی سےاست چمکانے کے سوا کچھ نہی کر رہےں،دونوں جماعتےںمعصوم سرائےکی عوام کے جذبات سے کھےل رہے ہےں۔بہاولپور کے عوام کی محرومیوں پر ہر ذی شعور کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے ےو آئی سرائےکی صوبے کے حق مےں ہے لےکن اس پر پہلے پوری قوم کا اتفاق رائے قائم کےا جائے۔مرکزی جمعےت اہلحدےث کے سربراہ پروفےسر ساجد مےر نے کہا کہ ملکی حالات اس قدر خراب ہو چکے ہےں کہ حکومت کو بتانے مےں ڈر لگ رہا ہے بلوچستان علےحدگی کے دہانے پر کھڑا ہے،سندھ مےں لاقانونےت نے سب کو سوچنے پر مجبور کردےا ہے اور حکمران اےک اور صوبے کے قےام کی بات کر کے قوم کو مشرقی پاکستان کی طرح دھوکے مےں رکھنا چاہتی ہے،پےپلز پارٹی ملک کےلئے سےکورٹی رسک بن چکی ہے اس حکومت سے چھٹکارہ وقت کی اہم ضرورت ہے اگر دےر کی گئی تو پےپلز پارٹی اےک بار پھر ملک توڑ دے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -