پنجاب حکومت نے 5 افسروں کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردیں

پنجاب حکومت نے 5 افسروں کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردیں

  

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5افسران کو بلوچستان کیلئے ریلیو کرنے سمیت 16افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد احسن اقبال ڈی سی او ننکانہ صاحب کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات صوبہ بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں ان کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے شہر یار سلطان رجسٹرار محکمہ کو آپریٹوز، اسدالرحمان گیلانی ڈی سی او شیخوپورہ ، خالد شیر دل ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، لیفٹیننٹ (ر ) عامر سلطان ترین ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کو پنجاب سے ریلیو کرکے ان کی خدمات نئی تقرری کیلئے بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں۔ محمد اشرف بھٹی ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی ، خالد محمود قاضی ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو نیشنل منیجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی لگایا گیا ہے کوکب نذیر وڑائچ کو محکمہ داخلہ سے ٹرانسفر کرکے ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم لگایا گیا ہے۔ احمد جاوید قاضی ڈی سی او رحیمیار خان، صغیر احمد ڈی سی او اٹک، غلام فرید ڈی سی او لودھراں کو ٹرانسفر کرکے مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی لگایا گیا ہے وہ کورس کی تکمیل پر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں گے۔ واجد علی شاہ ایڈیشنل کلکٹر کو ڈی سی او رحیمارخان، عابد خان ایڈیشنل کلکٹر کو ڈی سی او اٹک اور سید نجف عباس ایڈیشنل کلکٹر لودھراں کو ڈی سی او لودھراں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ شمسہ ہاشمی ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر ، سپورٹس آرکیالوجی، عشرت اللہ نیازی ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئر، سپورٹس ، آرکیالوجی کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -