نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف تحریک چلانے سے کوئی نہیں روک سکتا ، یحییٰ مجاہد

نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف تحریک چلانے سے کوئی نہیں روک سکتا ، یحییٰ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(جماعة الدعوة پاکستان کے ترجما ن محمد یحییٰ مجاہد نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے مولانا امیر حمزہ‘قاری محمد یعقوب شیخ ‘حافظ خالد ولید‘حافظ طلحہ سعید و دیگر پر لشکر طیبہ سے تعلق کا الزام عائد کرکے لگائی جانے والی پابندیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جماعة الدعوة کو نیٹو سپلائی بحالی اوربھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر تجارت کے خلاف تحریک چلانے سے روکنے کے لئے اس طرح کے مذموم ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں‘اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة کے مذکورہ راہنمانہ تو کبھی امریکہ گئے ہیں اور نہ ہی ان میں سے کسی ایک کا امریکہ کے کسی بینک میں کوئی اکاﺅنٹ موجود ہے‘اس لئے امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے پابندیوں کا اعلان پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے‘جسے کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا‘یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ پہلے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر امریکہ نے بھارتی سرکار کی خوشنودی کےلئے حافظ محمد سعید اور حافظ عبدالرحمان مکی کو سروں کی قیمتیں مقرر کی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -