نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی ...

  

لاہور(این این ائی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں ملاقات کی ۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال‘ آئندہ انتخابات ‘ تین ستمبر سے شروع ہونےوالے قومی اسمبلی کے اجلاس اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق ) نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آواز اٹھائی ۔جنوبی پنجاب کے صوبہ بننے سے وہاںکی عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔مسلم لیگ( ق) نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی اور اب بھی عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورم کی نشاندہی کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے صوبوں کے قیام کے لئے تشکیل دئیے گئے کمیشن کے خلاف قرارداد منظور کی جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) کی جنوبی پنجاب کے عوام کیساتھ دشمنی بھی واضح ہو گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ (ن) لیگ کی پالیسیوں سے ان کے اپنے ارکان بھی اتفاق نہیں کرتے اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی علیحدہ صوبے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادیوں کی حکومت عوام کو انکے حقوق دینے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -