عدالت نے ملک اسحاق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

عدالت نے ملک اسحاق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

  

 لاہور ( سٹاف رپورٹر ) کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کے خلاف ماڈل ٹاﺅن سمیت مختلف تھانوں میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن اس کے باوجود ملک اسحاق عمر ے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا اور واپسی پر پولیس نے اسے ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے گزشتہ روز ملزم کو ماڈل ٹاﺅن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -