اسلم مڈھیانہ کی ضمانت کی منسوخی، لاہور ہائیکورٹ کا سماعت سے اظہار معذوری
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے پیپلز پارٹی کے رہنماءاسلم مڈھیانہ کی ضمانت کی منسوخی کیلئے دائر سرکار کی درخواست سماعت سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی ہے تاکہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کو بھیجا جا سکے۔ سرکار کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سکول ٹیچر تشدد کیس میںماتحت عدالت نے مقدمہ کے حالات و واقعات اور قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر اسلم مڈھیانہ کی ضمانت منظور کر لی، اسلم مڈھیانہ ایک بااثر شخص ہے جس کے خلاف صرف سرگودھا ڈویژن میں43فوجداری مقدمات درج ہیں، ملزم رہائی کے بعد اس کیس کی شہادتوں پر اثرانداز ہو رہا ہے ، اس لئے استدعا ہے کہ اسکی ماتحت عدالت سے منظور ہونے والی ضمانت منسوخ کی جائے۔ جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سماعت سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی اس کیس کی سماعت کر چکے ہیں اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کو تفویض کیا جائے۔