شعیب سڈل کو ارسلان افتخار کیس کا سربراہ بنانا خوش آئند ہے ، زاہد عتیق

شعیب سڈل کو ارسلان افتخار کیس کا سربراہ بنانا خوش آئند ہے ، زاہد عتیق

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد عتیق چودھری نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل کو ارسلان افتخار کیس کمیشن کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ گزشتہ روزخصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے عدالت عظمیٰ مخصوص اداروں سے تحقیقات کروانے کی پابند نہیں، آئین پاکستان کے تحت عدالت اس سلسلے میں کوئی بھی طریقہ کار اپنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے طور پر شعیب سڈل نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں اور 2009 ءسے اب تک انہوں نے متعدد کیسوںکے ذریعے حکومت کو اربوں روپے کا مالی فائدہ پہنچایا ہے علاوہ ازیں ایساف کے گمشدہ کنٹینر کیس میں بھی نیب کی بجائے شعیب سڈل سے انکوائری کروائی گئی تھی اور ان کی تحقیقات کی روشنی میں انہوں نے کنٹینر کیس کو 69 ارب روپے کا معاملہ قرار دیا ، زاہد عتیق چودھری کا کہنا تھا کہ وکلاءبرادری ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امیدکرتی ہے کہ وہ اس کیس میں اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے فریقین کو انصاف فراہم کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -