حکومت نیا مینڈیٹ حاصل کرنے کیلئے فوری انتخابات کرائے:نواز شریف

حکومت نیا مینڈیٹ حاصل کرنے کیلئے فوری انتخابات کرائے:نواز شریف

  

لاہور (ثناءنیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ نیا مینڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ملک میں فوری انتخابات کرائے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں مگر حکومت دوبارہ مینڈیٹ حاصل کرنے کی خوش فہمی میں مبتلا ہے لہذا حکومت کو ہمارا یہی مشورہ ہے ۔ وہ جلد انتخابات کرا کر اپنی خوشی فہمی دور کر لے ۔ حکومت اپنی ساڑھے چار سالہ بدتر کارکردگی کے باوجود خوش فہمی میں مبتلا ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت شروع سے ہی ہماری بات مان کر چلتی تو آج ملک میں اتنے بحران نہ پیدا ہوتے ۔ ناقص نظام حکومت سے ملک مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دے رہے ہیں ملکی مسائل دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ۔ فیصل آباد میں صنعت مکمل طور پر بند ہے اگر آج وزارت عظمی کی کنجی میرے ہاتھ میں ہوتی تو ملکی حالات کچھ اور ہوتے ۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں آصف زرداری سے ملا ہوا ہوں میں نے آصف زرداری کے ہر اقدام کی مخالفت کی ہے اگر میں ملا ہوا ہوتا تو زرداری کی ڈوگر کورٹ سے نااہل نہ ہوتا اگر میں جمہوریت کو سپورٹ کرتا ہوں تو ا س کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ میں پیپلزپارٹی کی سپورٹ کر رہا ہوں۔آزاد عدلیہ کا قیام ہماری ہی تبدیلی نقطہ آغاز ہے ملک کی یہ بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ یہاں آزاد عدلیہ ہے اسی تبدیلی کی وجہ سے پریم کورٹ نے عوام کے لوٹے گئے اربوں روپے واپس لے کر بنکوں میں جمع کرائے ہیں ۔ آج کم از کم سپریم کورٹ میں انصاف مل رہا ہے ہم حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ ا بھی بھی وقت ہے فوری انتخابات کرا دیئے جائیں اگر اسے نیا مینڈیٹ ملتا ہے تو ضرور حاصل کر ے۔

مزید :

صفحہ اول -