چوری ڈکیتی کی لاتعداد وارداتیں ،ہنجروال میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شہری ہلاک،2اہلکار زخمی

چوری ڈکیتی کی لاتعداد وارداتیں ،ہنجروال میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شہری ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری ہلاک ، ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،دونوں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونیوالے شہری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے 244مرغزار کالونی کے رہائشی سفیان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس سے سفیان شدید زخمی ہوگیا،مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اس دوران پیکو روڈ پر ان کا پولیس سے آمناسامنا ہو گیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی جس سے دو پولیس اہلکار جاوید اور عبدالغفار شدید زخمی ہوگئے،جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے،زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق تھانہ مصطفی ٹاون سے بتایاجاتا ہے۔ہلاک ہونیوالے سفیان کی نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا گیا ہے۔ اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے اعجاز احمد کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،مزنگ میں ڈاکوﺅں نے عمرکے گھر سے اسلحہ کی نوک پر8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،شادباغ میں ڈاکوﺅں نے عظمت کے گھر میں7لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،باٹا پور میں ڈاکوﺅں نے احمد علی کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،سمن آباد میں ڈاکوﺅں نے مختار کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،سول لائنز میں ڈاکوﺅں نے جمیل کے گھر سے4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،لیاقت آباد میں ڈاکوﺅں نے محسن کے گھر سے4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،شاہدرہ ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں منور کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے اعجاز کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،اقبال تاﺅن میں الماس کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،ماڈل ٹاﺅن میں مراد احمد کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکوﺅں نے یاسر کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے ندیم کے گھر سے2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے شوکت اور اسکی فیملی سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،شالیمار میں ڈاکوﺅں نے محبوب اور اسکی فیملی سے 3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،گجرپورہ میں ڈاکوﺅں نے منیر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،مناواں میں ڈاکوﺅں نے ظہور اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، نقدی اوردیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکوﺅں نے مدثر سے50ہزار روپے اور موبائل فون، وحدت کالونی میں ڈاکوﺅں نے آصف سے ہزاروں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔اسلامپورہ میں ناصر،ساندہ میں جاوید،نیوانارکلی میں عاطف ،گوالمنڈی میں انور،نولکھا میں سلمان ،بادامی باغ میں واجد،شادمان میں علی ،غالب مارکیٹ میں حسین ،نشترکالونی میںقاسم،کاہنہ میں علیم اور لوئر مال میں نوشاد کی موٹرسائیکلیں جبکہ ٹاﺅن شپ میں عمران،گلشن اقبال میںذیشان اور نصیر آباد سے عثمان کی گاڑیاں چوری ہوگئیں۔

مزید :

صفحہ اول -