ماحولیاتی آلودگی کو صاف رکھنے کیلئے شجر کاری وقت اہم ضرورت ہے:محمد اقبال چنڑ

ماحولیاتی آلودگی کو صاف رکھنے کیلئے شجر کاری وقت اہم ضرورت ہے:محمد اقبال چنڑ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑ نے کوٹ لکھپت جیل میں پودا لگا کر موسم برسات شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل ملک مبشر اعوان، سپرنٹنڈنٹ جیل محسن رفیق اور کاظم شاہ کے علاوہ دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملک محمداقبال چنڑ نے کہا کہ صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں بیک وقت شجر کا ری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جیل حکام اور اسیران اپنے اپنے نام کا پودا لگا کر صدقہ جاریہ کریں، جو تاحیات نیکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضا اور ماحولیاتی آلودگی کو صاف رکھنے کے لئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے درختوں کے بے دریغ کٹا¶ سے موسمیاتی و جغرافیائی تبدیلیاں نمو دار ہوئیں جس کی وجہ سے بارشیں ، سیلاب ، زلزلے اور دیگر آفات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر درختوں کے کٹا¶ پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون شجر کاری کے دوران صوبہ بھر میں 11ملین پودے لگائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں 263سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیںجہاں 19.92ملین پودے لوگوں کو فراہم کرنے کے لئے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی اور محکمے کے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں شجر کاری بارے شعور اجاگر کریں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل کی مختلف بارکوں کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے جیل انتظامیہ کو پابند کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -