گلبرگ اور گرد مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

گلبرگ اور گرد مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ اور غالب مارکیٹ کے علاقوں میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا بتایاگیا ہے کہ گلبرگ کے علاقے میں ایک معروف مشروب ساز کمپنی کے وییر ہاﺅس میں سرکٹ شارٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث ویئر ہاﺅس میں پڑا 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ گرو مانگٹ روڈ پر واقع سکریپ کے گودام میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -