ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے مکمل حکمت عملی تیار ہے:ندیم ثاقب بٹ

ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے مکمل حکمت عملی تیار ہے:ندیم ثاقب بٹ

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل 145گجو متہ کے صدر محمد ندیم ثاقب بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق اور ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے مکمل حکمت عملی تیار ہے اور اس پر کام بھی شروع ہوچکا ہے علاقے کے تمام تالابوں اور نالوں میں باقاعدگی کے ساتھ اینٹی ڈینگی وائس ادویات کا استعمال کیا جارہاہے اور لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جا کر خواتین کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہی ہیں انشاءاللہ جلد سپرے بھی شروع کردی جائے گی علاقے کی عوام ڈینگی کے خوف سے باہر آئیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں مسلم لیگ ن کے تمام ورکر عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پوری طرح کمربستہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -