تحریک انصاف کی مقبولیت سے ن لیگ کے قائدین کی نیندیں اُڑ گئیں: ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک انصاف کی مقبولیت سے ن لیگ کے قائدین کی نیندیں اُڑ گئیں: ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بعض حلقوں کیجانب سے یہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور سونامی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اب لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ کر دیگر یاسی جماعتوں میں شامل ہورہے ہیںة ایک اخباری بیان میں ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف اب بھی تیزی سے اوپر کی جانب جارہا ہے اور انشاءاللہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ دراصل تحریک انصاف کی مقبولیت اور الیکشن میں واضح کامیابی دیکھ کر مخالفین اس مقولے کی بنیاد پر پراپیگنڈہ کررہے ہیں اتنا جھوٹ بولا جائے کہ سچ کا گمان ہونے لگے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے مزید کہا کہ جوں جوں الیکشن نزدیک آرہے ہیں مخالفین خصوصاً نواز شریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین کی نیندیں اڑنے لگی ہیں اور بوکھلاہٹ میں اوٹ پٹانگ بیانات دینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چند لوگ تحریک انصاف سے واپس گئے ہیں تو وہ اس لئے گئے ہیں کہ انہیں تحریک انصاف میں لوٹ مار کرنے کے مواقع میسر نہیں آرہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -