پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ رہا

پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)دوسری طرف پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاءنے صوبائی دارلحکومت کی ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کیا۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں سیشن کورٹ ، ضلع کچہری ، ماڈل ٹاﺅن کچہری ، کینٹ کچہری اور انسداد دہشت گردی کورٹس میں وکلا کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور بار رومز میں احتجاجی اجلاس منعقد ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری انتظامات نہ کئے گئے تو وکلاءسڑکوں پر احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔مذید براں اس واقعہ کی مذمت کی گئی اور قاتلوں کی گرفتاری سمیت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل غلام عباس نسوانہ نے صوبے بھر کے وکلا سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے قتل کے خلاف وکلا عدالتی بائیکاٹ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وکلا اور ججوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور میں وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے جبکہ جج صاحبان نے اہم کیسوں کی سماعت چیمبر ز میں بیٹھ کر کی۔

مزید :

صفحہ اول -