شریف برادران اہلیان جنوبی پنجاب کے نجا ت دہندہ ہیں ،زیب جعفر

شریف برادران اہلیان جنوبی پنجاب کے نجا ت دہندہ ہیں ،زیب جعفر

  

(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی وممبر پنجاب اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ شریف برادران اہلیان جنوبی پنجاب کے نجا ت دہندہ ہیں۔پیپلزپارٹی نے پنجاب کی تقسیم کیلئے جو لسانیت اورصوبائیت کی آگ بھڑکائی ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وہ بجھادے گی۔ پچھلے دنوںپنجاب اسمبلی سے بہاولپوراورجنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حق میں قراردادوں کی منظوری کاکریڈٹ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کوجاتا ہے۔جنوبی پنجاب میں تعمیروترقی کادوردورہ میاں شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی اورکمٹمنٹ کانتیجہ ہے،انہوں نے جنوبی پنجاب کے ایک ایک ڈسٹرکٹ اورگاﺅں کی کایاپلٹ دی۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کے ساتھ جوبھی وعدے کئے تھے وہ ایک کے بعدایک وفا ہوگئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں زیب جعفرنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پرمزیدصوبوں کے قیام کی حامی ہے۔مزیدصوبوں کے نام پرپیپلزپارٹی نے جو تماشالگایا اس کامقصد سیاست چمکاناتھا جبکہ ہمار ے قائدین ملک اورقومی ادارے بچا نے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سیاست سے مسلم لیگ (ن) کوبیدخل کرنے کاخواب دیکھنے والے سازشی عناصر مایوس اورنامرادہوں گے۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی سیاست کامحورپاکستان اوراس کے عام لوگ ہیں،ان کے بنیادی حقوق پرکوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔اتحادی حکمرانوں کو صوبوں کے درمیان نفاق کابیج بونے پر ان کی بدنیتی کی سزاضرورملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کل کی طرح آج بھی جنوبی پنجاب کے غیورعوام مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -