مستحکم پالیسی بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا:عرفان اقبال
لاہور (وقائع نگار )معاشی مسائل کا حل ا ورتجارت کا فروغ تاجروں کو ریلیف دیئے بغیر ممکن نہیں یہ بات قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے خالد جاوید کی جانب سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اُنہوں نے کہا کہ دیرپا مستحکم پالیسیاںبنائے بغیر ملک پائیدارمعاشی ترقی کی طرف گامزان نہیں ہو سکتاموجودہ حکومت کی غیر تجرباتی پالیسوں کی وجہ سے صنعتی ترقی اور معاشی استحکام ممکن نہیں ہو سکا ۔اُنہوں نے کہا کہ شدید لوڈشیڈنگ اور امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے آج تاجر غیر محفوظ اور عدم استحکام کا شکار ہیںشرح سود اور تجارتی پالیسوںکے فقد ان کی وجہ سے تاجروں کو شدیدمعاشی نقصان کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئے روز کے منی بجٹ بجلی ،گیس ودیگر اشیاءمہنگی ہونے کی وجہ سے مارکیٹیں ویران اور صنعت ورتجارت بند ہورہی ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکو مت نے آج تک توانائی کے بدترین بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور معیشت کو صحیح ڈگر پر چلانے کی بجائے ڈانگ ٹپاﺅ پالیسوں نے حکو مت کے معاشی ترقی کے دعووں کی نفی کی ہے۔