حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے آئین کا شیرازہ بکھیر دیا ، چودھری سلیم علی

حکمرانوں نے اقتدار بچانے کیلئے آئین کا شیرازہ بکھیر دیا ، چودھری سلیم علی

  

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنا پیسہ اور اقتدار بچانے کیلئے آئین کا شیرازہ بکھیر دیا۔ پیپلزپارٹی کا عدلیہ کے ساتھ تصادم کمزور جمہوریت، بیمار معیشت سمیت اہم قومی اداروں کیلئے زہر قاتل ہے۔ دو افراد نے ایک دوسرے کو انصاف اور احتساب کے کٹہرے سے بچاتے بچاتے دنیا کو پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا سامان فراہم کر دیا۔ صدر زرداری اور راجہ پرویز اشرف نے انصاف اور جمہوریت کی قیمت پر کرپشن بچانے کا فیصلہ کیا۔ دنیا کے مہذب ملکوں میں حکمران طبقات کے طرف سے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے آپس میں سر جوڑا جاتا ہے جبکہ ہمارے ارباب اقتدار لوٹ کھسوٹ اور عوام کا استحصال کرنے کیلئے گٹھ جوڑ کرتے اور اتحاد بناتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے بحیثیت وزیر اعظم ریاست اور آئین کے ساتھ وفا کرنے کا حلف اٹھایا تھا مگر ضرورت پڑنے پر انہوں نے اپنی وفاداریاں اپنے شریک چیئرمین آصف زرداری کے نام کر دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -