ماڈرن سکول سسٹم نیشنل پارک ساندہ روڈ کے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

ماڈرن سکول سسٹم نیشنل پارک ساندہ روڈ کے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ماڈرن سکول سسٹم نیشنل پارک ساندہ روڈ کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس موقع پرسکول کی پرنسپل میڈم شاہدہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آگاہی پروگرام کے ذریعے طلبہ اس عظیم تحریک کے بارے میں بیش بہا معلومات حاصل کرتے ہیںجس نے برصغیر کی تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 1 نے لمز سکول اینڈ کیڈٹ کالج، رضا بلاک، علامہ اقبال ٹاﺅن، لاہورکا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ نے لیکچر دیا۔ اس موقع پر ادارے کے سربراہ وکیل احمدم نے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈہ کی یلغار سے الجھنے کے لئے نئی نسل کو دو قومی نظریہ کا درست ادراک ہونا چاہئے اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ یہ فریضہ انجام دے رہا ہے۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 2 نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غازی آباد لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر عبدالسلام نے لیکچر دیا۔ ادارے کی سربراہ فرخندہ بشیر نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ وطن مقدس پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی طرف لوٹنا ہوگا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 3 نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، تکیہ لہری شاہ اچھرہ لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر ندیم رضا شیخ نے لیکچر دیا۔ پروگرام کی صدارت سربراہ ادارہ افضانہ شاہین نے کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے مگر نظریاتی محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ موبائل نظریات تعلیمی یونٹ نمبر 4 نے گورنمنٹ دارالفرقان سکول بیگم پورہ لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر زاہد شیخ نے لیکچر دیا۔ پرنسپل ادارہ امتیاز احمد نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ یہ قائداعظم کی عظیم شخصیت تھی جن کی انتھک محنت، عزم واستقلال اور فہم وتدبر کے باعث اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -