پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کا تہیہ کر رکھا ہے:علامہ رائے مزمل حسین

پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کا تہیہ کر رکھا ہے:علامہ رائے مزمل حسین

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی علماءونگ پنجاب کے صدر علامہ رائے مزمل حسین اور لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے ہمیشہ اپنے قائدین کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کی ہے جبکہ ملکی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پارٹی قیادت نے عوامی حقوق کیلئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔ قائداعوام ذوالفقار علی بھٹہ سے لیکر شہید بی بی تک سب قائدین نے آمریٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اصولوں پر سودے بازی کی اور نہ کوئی سمجھوتہ اب پھر پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زر داری کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل اور پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہوکر عوامی مسائل کے حل کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بے شمار مثالیں دی جاسکتی ہیں مگر وزیراعظم نے جس طرح سے خیبرپختونخوا کیلئے مالیاتی پیکیج منظور کیا ہے وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ پارٹی رہنماﺅں نے یہ بات واضح کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں مفاہمت کی پالیسی کو آگے بڑھانے اور اتفاق رائے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سوات میں امن قائم کرنے کے لئے فوجی آپریشن کرکے وہاں پر قومی پرچم لہرایا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -