پولیس 6 روز قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد نہ کراسکی

پولیس 6 روز قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد نہ کراسکی

  

لاہور (نامہ نگار) تھانہ کاہنہ کے علاقہ سے 6 روز قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تاحال پولیس برآمد کروانے میں ناکام رہی ہے، متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری اس کی موٹرسائیکل برآمد کروا کر ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے، معلوم ہوا ہے کہ گلی نمبر 23 سلطان پورہ گھوڑے شاہ کے رہائشی حسین علی کے مطابق مورخہ 24 اگست 2012ءکو وہ کاہنہ کے علاقہ میں بیکری سے سامان خرید رہا تھا کہ واپسی پر اس کی موٹر سائیکل نمبر ایل ای ایل 4498 موجود نہ تھی جسے نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود ابھی تک میری موٹر سائیکل برآمد نہیں کی ہے میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ فوری ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں برآمد کروائی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -