انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت سخت پالیسی بنائے: مذہبی رہنما

انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت سخت پالیسی بنائے: مذہبی رہنما

  

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( مذہبی جماعتوں نے پشاور میں بم دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیںیہ اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ایسے عناصر انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیںہے۔انہوں نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بدترین لہر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ناسور کے علاج کےلئے فکری،علمی اور عملی کام کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کے امےر سےد منور حسن ، جے ےوپی کے سےکر ٹری جنرل قاری زوار بہادر،منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ امن سے محبت رکھنے والوں کو دہشت گردی کے خلاف متحرک ہونا ہو گا ۔حکومت سطحی اقدامات کی بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اور انتہائی سخت پالیسی بنائے اور مصلحتوں سے تائب ہو کر انسان نما درندوں کا سر کچل دے جو آئے روز انسانی خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تسلسل ملکی معیشت اور سلامتی دونوں کےلئے خطرناک ہے اس لئے اس کو ہر صورت میں روکنا ہو گا ۔انہوں نے پشاوربم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -