شوہر نے لو میرج کرنے والی 6 ماہ کی دلہن کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے میں لو میرج کرنے والی 6ماہ کی دلہن کو شوہر نے گولی مار کر قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ بند روڈ ٹی نمبر پانچ شبلی ٹاﺅن کی رہائشی جواں سالہ آسیہ بی بی کی کچھ عرصہ قبل حاصل پور کے رہائشی ندیم نامی نوجوان سے موبائل فون پر دوستی ہوگئی جس کے بعد دونوں نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف لومیرج کرلی اور دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی رہنے لگے بعدازاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑے رہنے لگے چند روزقبل آسیہ بی بی شوہر سے جھگڑ کر والدین کے گھر چلے گئی جس کو منانے کے لیے اس کا شوہر ندیم آیا مگر اس نے ساتھ جانے سے انکار کردیا رات گئے دوبارہ ندیم اسے لینے کے لیے آیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر ملزم ندیم نے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا گولی کی آواز سن کر اہل خانہ نیچے آئے تو آسیہ کی خون سے لت پت لاش پڑی تھی جسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتالپہنچایگای جہاں پروہ زخموں یک تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے مقتولہ کے شوہہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔