معروف امیگریشن کنسلٹنٹ اظہار احمد خان برطانیہ روانہ

معروف امیگریشن کنسلٹنٹ اظہار احمد خان برطانیہ روانہ

  

لاہور (پ ر) پاکستان کے نامور امیگریشن اینڈ فارن ایجوکیشن ایڈوائزر ، چیئر مین پاکستان کونسل فار فارن ایجو کیشن اور امیگر یشن کنسلٹنٹ ، مینیجنگ ڈائریکٹر CIN اور سابق مشیر اظہار احمد خان انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کےلئے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔جہاں فارن ایجوکیشن اور امیگریشن کے بارے میں نئی پالیسیاں وضع کی جائیں گی۔امیگریشن اور فارن ایجوکیشن کے متعلق بین الاقوامی اداروں اور شخصیات سے ملاقا ت کریں گے ۔ اِس کے بعد وہ یورپ جائیں گے ، جہاں جرمن اور سویڈن کے تعلیمی اداروں کا دورہ اور شخصیات سے ملاقات کریں گے۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی طلباءاور امیگرنٹس کو جو مشکلات اور مسائل در پیش ہیں ۔ اِس سلسلے میں وہ حکام سے بات چیت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -