یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹری ٹیسٹ کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور ( سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکینالوجی کو انتظامیہ نے انٹری ٹیسٹ کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے انٹری ٹیسٹ کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی تھی مگر طلباءو طالبات کے بے پناہ رش کے باعث فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 ستمبر کردی گئی ہے۔