پروفیسر چودھری عبدالرحمن نے امریکہ میں پاکستان ڈے پریڈ کی قیادت کی

پروفیسر چودھری عبدالرحمن نے امریکہ میں پاکستان ڈے پریڈ کی قیادت کی

  

لاہور(پ ر)چیئرمین سپیرئیر گروپ آف کالجزچوہدری عبدالرحمن نے نیویارک میں امریکہ کے باسی پاکستانیوں کی اپنے وطن عزیز سے والہانہ محبت کے مظاہرے کو دیکھ کر ان کی خوب پذیرائی کی۔ پاکستانیوں نے اپنی سوہنی دھرتی سے محبت کا یہ مظاہرہ پچھلے دنوں نیویارک میں یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ میں کیا۔ یہ پریڈ پچھلے 28برس سے نیویارک میں ہورہی ہے۔ پریڈ کی قیادت چیئرمین سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالرحمن، قونصل جنرل پاکستان فقیر سید آصف حسین اور آنریری کمشنر نیویارک سٹی ڈاکٹر محمد خالد نے کی۔ اس پریڈ کا اہتمام چوہدری مظہر، منیر لودھی، شیخ عنایت، احمد جان اور انتظامی کمیٹی کے دوسرے ارکان نے کیا تھاپاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پاکستان سے خصوصی دعوت پر آئے گلوکار وارث بیگ اور سائرہ نسیم نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -